روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کانگریس کا مطالبہ

حیدرآباد 15 ستمبر/ روہنگیا مسلمانوں کے مسئلہ پر کانگریس پارٹی نے حکومت سے کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے روہنگیا مسلم پناہ گزینوں سے وابستہ معاملہ کو حساس قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس معاملہ پر کل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس ترجمان اجے ماکن نے آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اورایک جماعت اس کا حل نہیں نکال سکتی اس لئے مرکزی حکومت کو اس بارے میں کل جماعتی اجلاس طلب کرنا چاہئے۔