ایجوکیشن

کریم نگر میں مسلم گریجویٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے 30 اگست کو مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر میٹ

 

کریم نگر (پریس نوٹ) مسلم گریجویٹس ویلفیئر اسوسی ایشن کریم نگر کے صدر محمد مصطفی علی انصاری اور جنرل سکریٹری محمد الطاف احمد نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا کہ آج بروز ہفتہ، 30 اگست 2025 کو نیو پیکاک ریسٹورنٹ، نزد اسلمی مسجد، کریم نگر میں ’’مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر میٹ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

 

اس موقع پر چیئرمین مائنارٹی اسٹیٹ کمیشن، محترم جناب طارق انصاری صاحب مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر و ضلع کریم نگر کے تمام معززین، سیاسی و سماجی شخصیات، ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ علم و ادب سے وابستہ افراد کو بھی اس پروگرام میں شرکت کی پرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

 

وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام شرکاء سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ساڑھے چھ بجے اپنے دوست احباب کے ساتھ پیکاک ریسٹورنٹ پر تشریف لائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button