نیشنل

آندھراپردیش اسمبلی میں وائی ایس آر کانگریس اور تلگودیشم کے ارکان کے درمیان مار پیٹ کا واقعہ

حیدرآباد _ 20 مارچ ( اردولیکس) آندھراپردیش  اسمبلی میں آج صبح افراتفری دیکھی گئی پیر کی صبح  جب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا. تلگودیشم کے ارکان  نے جی او نمبر ایک کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر کے  پوڈیم کا گھیراؤ کیا اور نعرے لگائے۔ ٹی ڈی پی ارکان اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی کو روک دیا۔  جس کے جواب میں حکمراں وائی ​​ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی بھی میدان میں اتر پڑے ۔ وائی ​​ایس آر سی پی کے ارکان اسمبلی بھی ٹی ڈی پی سے مقابلہ کرنے اسپیکر کے پوڈیم تک پہنچ گئے۔ اور چندرا بابو اور ٹی ڈی پی ارکان کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اس دوران وائی ​​ایس آر کانگریس اور ٹی ڈی پی کے ارکان کے درمیان اسپیکر کے پوڈیم کے قریب جھگڑا ہوا۔

 

اس وقت وائی سی پی اور ٹی ڈی پی ایم ایل اے کے درمیان ہاتھا پائی بھی  ہوئی۔ اس دوران سلور پیٹ کے ایم ایل اے سنجیویا نے ٹی ڈی پی ارکان پر حملہ کیا۔ اس کے بعد  ٹی ڈی پی ایم ایل اے  سوامی اور وائی سی پی ایم ایل اے سدھاکر بابو کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ایک مرحلے پر دونوں کے درمیان مارپیٹ بھی ہو گئی۔  اس کے فوراً بعد ٹی ڈی پی ارکان نے اسپیکر کے پوڈیم کو گھیر لیا ۔ اسپیکر نے ارکان کو قابو کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارکان تحمل سے کام لیں۔ ارکان کے نہ سننے پر اسپیکر نے  اسمبلی کی کارروائی ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button