اسپشل اسٹوری

56 سال‌کی‌دلہن 19 سال‌کا‌دلہا

نئی دہلی: ایک 19 سالہ نوجوان نے 37 سال کی عمر کے فرق کے باوجود 56 سالہ خاتون سے منگنی کرلی، دلہن کی عمر دلہے کی نانی یا دادی کے برابر ہے۔ یہ عجیب وغریب واقعہ تھائی لینڈ کا ہے۔ووتھیچائی چنتاراج نامی نوجوان کی جانلا ناموانگرک نامی 56 سالہ خاتون سے اس وقت ملاقات ہوئی جب لڑکے کی عمر دس سال تھی اور وہ خاتون کے پڑوس میں منتقل ہوا۔ کئی سال‌سے ایک دوسرے کو جاننے‌کی وجہہ سے انھوں نے رشتہ ازدواج میں بندھنے‌کا‌فیصلہ کیا۔وہ گزشتہ دو سال‌سے ڈیٹ پر بھی جارہے تھے اور انھوں نے تھائی لینڈ میں منگنی کر لی۔جوڑے کو اپنی عمر کے 37 سال کے فرق کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔جوڑے نے شروع میں اپنے رشتے کو اپنے دوستوں اور گھر والوں سے چھپا کر رکھا تھا بعد میں انھوں نے یہ بات سب کو‌ بتادی‌اور معاملہ شادی تک پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button