سبرینا ویمنس وئیر کا کارپوریٹروجیہ ریڈی کے ہاتھوں حیدرآباد میں افتتاح

حیدرآباد 22 ستمبر/ سبرینا ویمنس وئیرس کا آج کارپوریٹر وجیہ ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔خواتین کے لاجواب کپڑوں کا یہ شوروم بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 پر روزنامہ ساکشی کے دفتر کے روبرو ہے جہاں شادی بیاہ، مہندی، سنگیت کے علاوہ ہر چھوٹی بڑی تقاریب کے لئے کپڑوں کا شاندار آنکھوں کو خیرہ کردینے والا اسٹاک موجود ہے۔ خاص طور پر دلہنوں کے لئے دیدہ زیب کلکشن رکھا گیا ہے۔ سبرینا ویمنس میں زردوزی، ایمبرائیڈری، شیشے کے ورک کے علاوہ کارچوبی کے کام کے کپڑوں کا شاندار کلکشن ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ سبرینا ویمنس کی مالک افشاں خان کا نام فیشن کی دنیا میں تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

ان کا تعلق شہر حیدرآباد سے ہے لیکن وہ 1976 سے امریکہ میں مقیم تھیں۔ ان کا خواب غریب خواتین کو بااختیار بنانا ہے اسی مقصد کے تحت وہ امریکہ سے شہر واپس ہوگئیں۔ خاص طور پر بنکروں کی خودکشی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ان خواتین کی مدداور ان کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے فیصلہ کیا۔ افشاں خان کے ساتھ کام کرنے والی خواتین کو دیگر سہولتوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل جانچ کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم ہیں۔