جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی جانب سے عامر علی خان اور محمد علی شبیر کو تہنیت۔

حیدرآباد 27 جنوری ( میکزم نیوز سرویس) حکومت تلنگانہ نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو ایم ایل سی اور جناب محمد علی شبیر سابق وزیر کو مشیر براے حکومت نامزد کیا ہے۔ ان اقلیتی نمائندوں کی تقرری کا تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن خیر مقدم کرتی ہے۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کا ایک وفد نے جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور انھیں فیڈریشن کی جانب سے تہنیت پیش کرتے ہوے مبارکباد دی

 

۔ جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری فیڈریشن نے کہا کہ جناب عامر علی خان کا بحیثیت ایم ایل سی نامزد ہونا اردو صحافیوں اور صحافت کے لیے باعث اعزاز ہے۔ عامر علی خان صاحب ایک بے باک صحافی ہے اور اقلیتوں کے مسائل پر ان کی گہری نظر ہے۔ توقع ہیکہ ایوان اقتدار میں عامر صاحب اقلیتوں کی آواز بنینگے۔ ان کی نامزدگی اردو صحافت کے لیے بھی تقویت کا باعث بنیگی اور اردو صحافیوں کے دیرینہ مسائل پر حکومت ہمدردانہ غور کریگی۔ فیڈریشن کا وفد جناب محمد علی شبیر مشیر براے حکومت تلنگانہ سے بھی ملاقات کی اور شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوے تہنینت پیش کی۔

 

جناب شبیر علی سابق میں وزیر رہ چکے اور انھیں نظم و نسق کا دیرینہ تجربہ ہے۔ مسلم اقلیتوں کی ترقی اور بھلائ کے لیے حکومتی سطح پر ان کی خدمات اثاثہ ثابت ہوگی۔ اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئ کے لیے شبیر صاحب سے تعاون کی خواہش کی گئی۔ وفد میں ایم اے ماجد ریاستی صدر’ سید عظمت علی شاہ’ محند ریاض الدین’ محمد مبشیر الدین خرم نائب صدور’ فاروق علی جوائنٹ سکریٹری ‘ عائشہ بتول’ محمد حبیب الدین’ محمد علیم الدین اراکین عاملہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ یونٹ نائب صدر شیخ رفیع الدین’ زاہد فاروقی’ محمد لائق الدین’ محمد فہیم اور دیگر قائدین و اراکین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button