ایجوکیشن

عروج ماڈل ہائی اسکول (ہاشم آباد) میں منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات سے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری, پرنسپل جناب محمد عبد العتیق کا خطاب

اللہ کا محبوب بننے کا واحد ذریعہ اطاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

عروج ماڈل ہائی اسکول (ہاشم آباد) میں منعقدہ جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات سے مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری, پرنسپل جناب محمد عبد العتیق کا خطاب

حیدرآباد 7ستمبر (پریس ریلیز )آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آقا علیہ السلام کی تعلیمات کو حرزِ جاں بنائیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و عشق سے اپنے ایمان کو منور کریں۔ آقا علیہ السلام کی اطاعت و اتباع میں اپنی زندگیاں صرف کریں جس کے بارے میں اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا:

’’(اے حبیب!) آپ فرما دیں: اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اللہ تمہیں (اپنا) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لیے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا‘‘۔ہمیں چاہیے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت و اتباع کا کامل نمونہ بن جائیں اس لیے کہ اگر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سچی اطاعت کر لیں تو اللہ رب العزت نہ صرف ہمارے گناہ معاف کردے گا بلکہ ہمیں بھی اپنا محبوب بنا لے گا۔ اللہ کا محبوب بننے کا واحد ذریعہ اطاعتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ یاد رکھیں! اطاعت، محبت کے بغیر ممکن نہیں۔ اطاعت و محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی زندگی کا زیور بنالینا اصل زندگی ہے۔ان خیالات کا اظہار عروج ماڈل ہائی اسکول ہاشم آباد حیدرآباد میں منعقد جلسہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات سے خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کیا جسکی نگرانی جناب محمد عبد العتیق پرنسپل عروج ماڈل ہائی اسکول ہاشم آباد نے کیا اس موقع پر

منتظم جلسہ وثنا خوان جناب محمد مرتضی خان

منتظم جلسہ و ثنا خواں جناب سید عبدالرحیم کریمی

جناب محمد دانش

جناب محمد محمود

مولانا ڈاکٹر محمد نور اللہ چشتی

جناب محمد عبدالقدوس

جناب محمد ایوب

جناب محمد ہاشم

دیگر اساتذہ عروج ماڈل ہائی اسکول بھی موجود تھیں مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے بتلایا کہ "میلاد النبی ﷺ کے تحریری اور تقریری مقابلوں کا مقصد یہ ہے کہ طلباء و طالبات حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں اور آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، تعلیماتِ نبوی اور آپ ﷺ کی عظمت و رفعت پر روشنی ڈالیں۔ یہ مقابلے نئی نسل کو اس بات کا موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنے اندازِ بیان اور تحریر کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں، سیرت کے عملی پیغام کو سمجھیں اور اپنی زندگی میں اس پر عمل پیرا ہونے کی جستجو پیدا کریں۔”مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے آخر میں بتلایا کہ. "آج کے یہ طلبہ مستقبل کے معمار ہیں، جنہوں نے محبتِ رسول ﷺ کے چراغ اپنے دلوں میں روشن کیے ہیں۔” "آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر اظہارِ خیال کرنے والے یہ نونہال دراصل ملت کا سرمایہ اور ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔”

"آپ کی کامیابی صرف ایک انعام نہیں، بلکہ یہ عشقِ رسول ﷺ کی روشنی سے لبریز دلوں کا عکاس ہے۔” "جو بچے حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کو اپنے قلم و زبان سے اجاگر کرتے ہیں، وہی کل معاشرے کے اصل رہنما بنیں گے۔”. "یہ کامیابی دراصل اس بات کی دلیل ہے کہ نئی نسل محبتِ رسول ﷺ اور سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں اپنی راہیں متعین کر رہی ہے۔” "آپ کی محنت، لگن اور جذبۂ عقیدت قابلِ تحسین ہے، یہی جذبہ آپ کو اعلیٰ مقامات تک پہنچائے گا۔” "یہ انعامات محض سند نہیں بلکہ آپ کی علمی و فکری جہتوں کا اعتراف اور مستقبل کے لیے مژدہ ہیں۔”

"آپ ﷺ کی تعلیمات پر چلنا ہی اصل کامیابی ہے، اور آپ جیسے طلبہ ہماری اُمیدوں کی کرن ہیں۔”

جلسہ میں مہمان خصوصی کے ہاتھوں انعامات دئیے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button