نیشنل
آنلائن بیٹنگ کی 242 سائٹس پر حکومت ہند نے لگائی پابندی

نئی دہلی ۔ حکومت نے آنلائن بیٹنگ اور جُوئے سے متعلق 242 غیرقانونی سائٹس کو بلاک کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آن لائن گیمنگ قانون کے منظور ہونے کے بعد سے قانون کے موثر نفاذ میں اضافے کے
تحت اب تک سٹے بازی اور جُوئے سے متعلق جملہ 7 ہزار 800 غیر قانونی ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کی گئی کارروائی صارفین خصوصاً نوجوانوں کو بچانے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
اس کے علاوہ آن لائن سٹے بازی اور جُوئے کے غیرقانونی پلیٹ فارمز سے ہونے والے سماجی اور معاشی نقصان سے بچانے کی کوشش بھی ہے۔



