انٹر نیشنل

موسم حج 2024 – اب تک 5 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

 اقطع عالم سے حج 2024 کے لئے عازمین حج کے قافلون کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک 5 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

 

وزارت نے بتایا ہے کہ عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے عازمین حج کو سفری خدمات کی فراہمی کو آسان اور تیز کرنے کے لیے تمام کاؤنٹر کھول رکھے ہیں جہاں اضافی عملہ تعینات ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ عازمین حج کے ساتھ ربط پیدا کرنے کے لیے مختلف زبانوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وزارت نے عازمین حج کو ہدایات کی پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے

 

کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو فوری طور پر متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا جائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button