ایجوکیشن

مانو میں سیاسیات و تاریخ کی سہ لسانی فرہنگ کی تیاری پر ورکشاپ

حیدرآباد، 14اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ سیاسیات کے زیر اہتمام وزارت تعلیم، حکومت ہند کی اسکیم کے تحت 5 روزہ ورکشاپ کا 18 تا 22 اکتوبر اہتمام کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ میں کمیشن آف سائنٹفک اینڈ ٹیکنیکل ٹرمنالوجی (سی ایس ٹی ٹی) کے تعاون سے سیاسیات و تاریخ کی سہ لسانی بنیادی فرہنگ کی تدوین ہوگی۔
پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ ٔ سیاسیات کے بموجب ورکشاپ میں مضمون کے ماہرین اردو، انگریزی اور ہندی میں فرہنگ کی تیاری کا کام انجام دیں گے۔ ڈاکٹر خورشید عالم، اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات ورکشاپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button