جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں خوفناک حادثہ ٹل گیا –  چلتی بس میں اچانک آگ، 43 مسافر موت کے منہ سے بال بال بچے

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں خوفناک حادثہ ٹل گیا –  چلتی بس میں اچانک آگ، 43 مسافر موت کے منہ سے بال بال بچے

 

تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے چٹیال منڈل کے پٹم پلی کے قریب نیشنل ہائی وے 65 پر رات گئے ایک خانگی "وہاری ٹراویلس” بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ لمحوں میں شعلوں نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ مگر مسافروں نے بروقت خطرہ بھانپ کر بس سے کود کر اپنی جان بچالی، ورنہ خوفناک سانحہ پیش آ سکتا تھا۔

 

یہ بس حیدرآباد سے وجئے واڑہ جا رہی تھی اور ناگالینڈ رجسٹریشن کی تھی۔ حیران کن طور پر بتایا جا رہا ہے کہ اس کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا۔

 

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق چند منٹوں میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button