جرائم و حادثات

برقعہ پہن کر 14 لاکھ کی چوری۔ حیدرآباد میں ملزم پکڑا گیا

حیدرآباد۔ ہمایوں نگر پولیس نے ایک ایسے شاطر سارق کو گرفتار کر لیاہے جس نے چوری کیلئے برقعہ کا استعمال کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سنگا ریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل کے ڈاکٹر شبیر احمد شہر کے علاقہ اندرا نگر میں مقیم ہیں۔

 

ان کے مکان سے 2 جنوری کو 14 لاکھ روپے نقد رقم کا سرقہ کر لیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سارق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت 27 سالہ محمد اسحاق کے طور پر کی گئی ہے جو سابق میں ڈاکٹر شبیر کے پاس ملازمت کیا کرتا تھا۔ اس کا ان کے گھر آنا جانا تھا

 

اور وہ 2 جنوری کو ڈاکٹر کے گھر برقعہ پہن کر پہنچا اور اس نے وہاں سے نقد رقم کا سرقہ کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے رقم ضبط کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button