پرانی رنجش کا شاخسانہ ، موضع شیوتا تعلقہ گھن ساونگی میں قتل۔ تین ملزمان گرفتار

جالنہ 23/ نومبر 2025( شیخ احمد شیخ اکبر جالنوی)جالنہ ضلع میں قتل و خون کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے گذشتہ روز تعلقہ گھن ساونگی کے تیرتھ پوری پولیس اسٹیشن حدود میں واقع موضع شیوتا میں پرانی رنجش کے سبب رکن گرام کے شوہر سمیت دیگر چھ لوگوں نے موضع کے ساکن
لکشمن اشروبا کامبڑے 57/ سال کو اس کے ہی گھر کے سامنے لاٹھیوں کاٹھیوں سے مار کر ہلاک کر دیا ہے مقتول کے لڑکے ششی کانت لکشمن کامبڑے کی شکایت پر تیرتھ پوری پولیس اسٹیشن تعلقہ گھن ساونگی ضلع جالنہ میں ملزمان راہول سکھارام سونونے ، وکاس سکھارام سونونے ، کمل بائی سکھارام سونونے ، سکھارام وشوناتھ سونونے ، انیتا راہول سونونے ، اور کلپنا وکاس سونونے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
اور چھ ملزمان میں سے تیرتھ پوری پولیس عملہ نے تین ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے جبکہ تادمِ تحریر تین ملزمان فرار بتائے گءے ہیں دیگر تحقیقات تیرتھ پوری پولیس اسٹیشن انسپکٹر پٹھاڑے کر رہے ہیں ۔



