جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

حیدرآباد — پلاسٹک اسکریپ گودام میں بھیانک آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

 

حیدرآباد میں مسلسل پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات نے شہریوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔ اسی سلسلے میں آج علی الصبح پُرانے شہر کے شالی بندہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علی نگر، کالا پتھر کے علاقے میں پلاسٹک اسکریپ گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بڑی تیزی سے پھیل گئے جس کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

 

مقامی افراد نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، جس کے بعد فائر انجنوں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے کی کارروائی جاری رکھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

 

متاثرہ افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مالی امداد کرے، کیونکہ اچانک پیش آئے اس حادثے نے انہیں شدید معاشی نقصان سے دوچار کر دیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button