تلنگانہ

نظام آباد میں گروپ 1 پریلمس کا پرامن انعقاد ، (9945) امیدوار کی شرکت 

نظام آباد میں گروپ 1 پریلمس کا پرامن انعقاد ، (9945) امیدوار کی شرکت 

2888 غیر حاضر 

ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا 

 

نظام آباد 9 جون/ (اردو لیکس)کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے زیر اہتمام گروپ-1 کے پرلمینس (ابتدائی) امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ مانک بھنڈار میں واقع کاکتیہ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ، ایس آر کالج میں جاری گروپ-1 کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحان کے انعقاد کا شخصی سے طور پر مشاہدہ کیا

 

امیدواروں اور عملے کی حاضری کے ضمن میں دریافت کیا گیا کیا قواعد کے مطابق سوالیہ پرچے مقررہ وقت میں کھولے گئے؟ یا نہیں اس کی تصدیق کی۔ بائیو میٹرک حاضری جمع کرنے کے لیے خصوصی طور پر مقرر کردہ نگرانی کرنے والوں کو طلب کیا اور دریافت کیا گیا کہ کیا بائیو میٹرک جمع کرنے میں کوئی دشواری ہے؟ ضلع کلکٹر نے امتحانی مراکز میں پینے کے پانی کی سہولت اور علاج کی بنیادی سہولیات کے ساتھ اے این ایم ٹیمیں دستیاب ہیں یا نہیں کا بھی مشاہدہ کیا امتحانی مراکز کے چیف سپرنٹنڈنٹس نے کلکٹر کو بتایا کہ آدھار شناختی کارڈ والے امیدواروں کے ہال ٹکٹس کی تصدیق کے بعد ہی مرکزی باب داخلہ پر ہر ایک امیدوار جانچ پڑتال کرنے کے بعد امتحان مرکز میں کی جانے کی اجازت دی گئی

 

اور امیدواروں کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا گیا اس لئے کہ امتحانی ہال میں موبائل فون، سمارٹ گھڑیاں اور دیگر الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں تھی۔ ضلع کلکٹر نے امتحانی مراکز میں کمروں کا دورہ کیا اور امیدواروں کو دستیاب سہولیات کا مشاہدہ کیا اور چیف انویجیلیٹروں کو مختلف تجاویز دیں۔ پبلک سروس کمیشن کے وضع کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور پرامن ماحول میں امتحان کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے موثر نگرانی کی جائے۔ اور امتحان کا وقت ختم ہونے تک کوئی امیدوار باہر نہ جائے۔ اس دوران کلکٹر نے بتایا کہ ضلع میں( 77.49) فیصد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ جملہ( 12833) امیدواروں میں سے( 9945) امتحان میں شریک ہوئے اور (2888) غیر حاضر رہے۔قبل ازیں روٹ وار سوالیہ پرچے اور دیگر مواد کو پولیس کی سخت حفاظت میں مربوط ضلعی دفاتر کے احاطے میں قائم اسٹرانگ روم سے امتحانی مراکز میں منتقل کیا گیا۔ امتحان صبح 10.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا، امتحان کے بعد امیدواروں کی او ایم آر شیٹس اور دیگر مواد کو قواعد کے مطابق مہر بند کر کے پولس کی نگرانی میں واپس اسٹرانگ روم میں بھیج دیا گیا۔

 

ایڈیشنل کلکٹر کرن کمار فیلڈ سطح پر موجود رہے اور اس عمل کی نگرانی کی۔ علاوہ امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا گیا۔ پریلمس امتحانات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے وسیع انتظامات کے پس منظر میں بغیر کسی خامیوں کے پرامن ماحول میں بخوبی اختتام پذیر ہوئے۔ تمام مراکز پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا اور زیراکس مراکز بند کر دیے گئے۔ کلکٹر کی ہدایات کے مطابق امیدواروں کے لیے کارآمد ثابت ہونے کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے جائیں گے

 

اور امتحانی مراکز پر تفصیلی تفصیلات اور امیدواروں کو ان پر عمل کرنے کے لیے قواعد و ضوابط کی مکمل تفصیل دی جائے گی واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے ان سروس ملازمین اور امیدواروں کی امتحان کو ملتوی کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا تھا اور فیصلہ پبلک سروس کمیشن پر چھوڑ دیا جس کے بعد کمیشن نے شیڈول کے مطابق امتحان کا انعقاد عمل لایا

متعلقہ خبریں

Back to top button