جنرل نیوز

کھمم شہر کے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب

ملک کی تاریخ مسلمانوں کی قربانیوں سے عبارت 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر مولانا عبدالستار صاحب قاسمی کا خطاب

 

کھمم شہر کے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں 74 ویں یوم جمہوریہ تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا اس موقع پر مدرسہ کے طلباء نے یوم جمہوریہ تقریب کے مناسبت سے بہترین تقاریر اور حب الوطنی سے سرشار ترانوں کو پیش کیا مولانا عبدالستار صاحب قاسمی صدر مدرس مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم نے پرچم کشائی کی اس موقع پر مولانا عبدالستار قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک آزاد ہونے کے بعد آج کی تاریخ کو ہی ملک کا دستور بنایا گیا ملک کے دستور میں تمام مذاھب کے ماننے والوں کو مساویانہ حقوق دیے گئے ھمارا ملک آزاد ملک ہے ملک کو آزاد کرانے میں مسلمان اور اکابر علماء نے اپنے گرا قدر قربانیاں پیش کی ھمارا ملک ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے آج چند فرقہ پرست عناصر ملک کے دستور کے ساتھ چیڑ جھاڑ کرنے کی ناپاک کوششوں میں لگے ہوئے ہیں

 

جمہوری ملک میں عوام کا ہی کلیدی کردار ہوتا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے حکمرانوں کو اقتدار پر فائز کرتے ہے مگر افسوس کہ حکومت میں اقتدار میں آنے کے بعد یہی عوامی نمائندے عوام پر ظلم وستم کرتے مدارس اسلامیہ نے ملک کی عظیم خدمت کی جس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی اس موقع پر مفتی احمد اشاعتی حافظ سید سلیم مولانا عارف حافظ نذیر حافظ فضل اللہ حافظ غلام مصطفیٰ صاحب کے علاوہ مدرسہ کے طلباء موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button