اسپشل اسٹوری

مکہ کے “قرآن میوزیم” میں موجود نادر و نایاب نسخے۔ زائرین متوجہ ہوں

ریاض۔ کے این واصف

مقدس شہروں کے زائرین کی دلچسپی، نوادرات کے مشاہدے اور تاریخ اسلام سے متعلق معلومات کے حصول کے لئے انتظامیہ نت نئے اضافے کررہاہے۔

 

اس سلسلہ میں مکہ مکرمہ کے معروف حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں “قرآن میوزیم” میں عہدِ رفتہ کے نادر و نایاب قرآنی نسخے دستیاب کرائے ہیں۔ سعودی خبررساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق میوزیم میں ایک ایسا نسخہ بھی ہے جو تین صفحات پرمشتمل ہے جسے شہزادہ عبدالعزیز بن مشعل بن عبدالعزیز نے وقف کیا تھا جو ایک ایسا اقدام ہے جو کتاب اللہ سے گہرے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔

 

قرآن میوزیم میں آنے والے زائرین کو مختلف ادوار میں موجود قرآنی نسخوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔میوزیم میں زائرین کو قرآنی نسخوں کی تاریخ اور انہیں جمع کرنے کے علاوہ ان افراد اور اداروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاتا ہے جن کی محنت اور لگن سے یہ نسخے اس میوزیم کی زینت بنے۔

 

قرآن کریم کے نادر نسخوں کے تحفظ اور ان کی نمائش کے حوالے سے یہ میوزیم انتہائی اہم ہے جس سے زائرین مکہ کو مستفیض ہونا چاہئے۔ میوزیم کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کی نگرانی مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ رائل کمیشن نے کی۔

 

زائرین کی دلچسپی کے لیے میوزیم میں قرآن کریم کی طباعت کے بارے میں تصاویر اور دستاویزی فلموں کے ذریعے مکمل معلومات فراہم کیے جانے کا بھی انتظام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button