حیدرآباد کے پرانا شہر میں9 سالہ لڑکی کا ریپ ملزم گرفتار

حیدرآباد 18اکتوبر/ حیدرآباد کی رین بازار پولیس کی جانب سے 9 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سید معین الدین تنویر نامی شخص نے نابالغ لڑکی کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی تھی۔ اس کے خلاف کیس درج کرنےکے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے نیلوفرہستپال بھجوادیا گیا ہے۔