جرائم و حادثات

بوائے فرینڈ کو درخت سے باندھ کر گرل فرینڈ کا گینگ ریپ۔ ممبئی میں شرمناک واقعہ

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ضلع پال گھرمیں ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ دو نوجوانوں نے بوائے فرینڈ کو درخت سے باندھ کر اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ممبئی کے سائی ناتھ نگر علاقے کی ایک نوجوان لڑکی اور اس کا بوائے فرینڈ چہارشنبہ کے دن تنہا وقت گزارنے کے لیے ممبئی کے مضافات کے واقع میں قریبی پہاڑی کی چوٹی پر گئے ہوئے تھے۔ انھوں نے سارا دن وہیں گزارا اورپھرشام ہوگئی۔ اس دوران دو نامعلوم نوجوان وہاں پہنچے اورانھوں نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو درخت سے باندھ کر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ ان کے چنگل سے فرار ہونے کے بعد لڑکی گھر پہنچی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی اوردو ملزمین کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button