گروپ 1امتحان میں نقل نویسی حیدرآباد میں آئی پی ایس آفیسر کی بیوی گرفتار

حیدرآباد ۔31 اکتوبر / گروپ 1 کے امتحان میں نقل نویسی کرنے کے الزام میں آئی پی ایس عہدیدار کی بیوی کو حیدرآباد کی سنٹرل زون ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق تاملناڈو کیڈر سے تعلق رکھنے والے آئی پی ایس شریف کریم کی بیوی جیس جاے نے حیدرآباد کے اشوک نگر میں واقع لا ایکسلینسی آئی پی ایس کوچنگ سنٹر سے گروپ 1 امتحان کا پیپر اپنے شوہر کو روآنہ کرتے ہوئے اس کے جواب حاصل کئے ۔ٹاسک فورس پولیس نے ایکسلینسی سنٹر پر دھاوے کرتے ہوئے اہم ثبوت حاصل کرلیا اس سلسلے میں آئی پی ایس کی بیوی اور سنٹر کے اونر رام بابو کو گرفتار کرلیا ان دونوں کو تاملناڈو پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔