جرائم و حادثات

ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات پر برقی ٹرانسفرمرس کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بین الریاستی ملزمین گرفتار 

ضلع نظام آباد کے مختلف مقامات پر برقی ٹرانسفرمرس کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بین الریاستی ملزمین گرفتار 

 

1.20 کنٹل تانبہ۔ (2.75) لاکھ روپئے نقد رقم۔ آٹو۔ موٹر سیکل برآمد و ضبط۔ پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا کی پریس کانفرنس 

 

نظام آباد:3/ مارچ(اردو لیکس) نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ، نندی پیٹ، بودھن رورل، ایڑپلی کے حدود کے علاوہ نرمل ضلع کے باسر، مدھول، تانور، بھینسہ، کنٹالا، نرسا پور منڈلو ں کے حدود میں واقع برقی ٹرانسفرس کے سرقہ میں ملوث پیشہ ور بین الریاستی ملزمین کے اہم گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ایک کنٹل 20 کیلو تانبے کے کائیل اور نقد رقم (2.75) لاکھ روپئے برآمد و ضبط کیا گیا اسی طرح دو موٹر سیکل جسکے نمبر TS-16EX 5146 اور BR-01-CU 9869 ایک آٹو جس کا نمبر TG-16T-1528 اور ٹرانسفرمرس کو توڑ نے کیلئے استعما ل میں لائے جانے والے اوزار کو برآمد و ضبط کیا گیا اس بات کا انکشاف آج نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے پولیس کنٹرول روم کانفرنس ہال میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں کیا

 

اور گرفتار ملزمین اور ضبط کی گئی نقد رقم، تانبے کے کائیل وغیرہ کو پیش کیا۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بتایا کہ برقی ٹرانسفرمرس سے کائیل کے سرقے میں ملوث بین الریاستی (10) ملزمین افضل خان آٹو نگر نظام آباد، انصار عرف حسین خان مفرور، شیخ طاہر ساگر ہلز نظام آباد، ارباز خان دھر م پوری ہلز، صدیق خان رنجل، محمد افسر بھینسہ ضلع نرمل مفرور، محبوب خان بھینسہ ضلع نرمل بورگے بالاجی ارسہ پلی نظام آباد،شیخ عارف اتوار بازار ناندیڑ، محمد راجہ وینگل راؤ نگر کالونی نظام آباد شامل ہیں۔ ان میں دو ملزمین مفرور ہیں

 

جبکہ 8 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے بتایا کہ گرفتار ملزمین پیشہ ور مجرم ہیں اس سے قبل کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکے۔ یہ ملزمین (25) برقی ٹرانسفرمرس کے سرقے میں ملوث ہیں۔ جملہ 34 کیس میں (10) کنٹل سے زائد برقی ٹرانسفرمرس سے تانبے کے کائیل کا سرقہ کرچکے ہیں۔ جو بھینسہ میں رہنے والے محبوب خان کو (800) روپئے فی کیلو فروخت کیا کرتے تھے۔ سرقے کے مال کو نظام آباد میں ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں ایک روم کرائے پر لیکر جمع کیا کرتے تھے

 

پولیس کمشنر نے اس سرقے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرنے اور کامیابی سے تحقیقات کرنے والے پولیس عہدیداروں بی سرینواس رورل سرکل انسپکٹر، کے سریکانت ایس آئی نوی پیٹ، ایس آئی یادگیری گوڑ، ایس آئی راج شیکھر ماکلور، ایس آئی گنگادھر ففتھ ٹاؤن، اے ایس آئی غفار، ہیڈ کانسٹیبل راجیشور، کانسٹیبلس راجہ ریڈی سندیپ ایلو، سریکانت گوڑ، دتاتریہ، ناگراج، شنکر، سائیلو، راما کرشنا، سچن و دیگر عملے کی ستائش کی۔ اس موقع پر نظام آباد اے سی پی نریش یادو بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button