نیشنل

ملک بھر کے سیل فون صارفین کو ایمرجنسی الرٹ مسیج _ تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو مسیج سے چونک گئے ؛ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 21 ستمبر ( اردولیکس) آج جمعرات کے دن صبح سے، مرکزی حکومت نے ملک کے تمام حصوں میں لوگوں کے سیل فون پر ایمرجنسی الرٹ پیغامات بھیج رہی ہے جس کی وجہ سیل فون صارفین الجھن کا شکار ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ انھیں اس طرح کا الارم والا مسیج کیوں موصول ہورہا ہے بعض صارفین کو دو تین مرتبہ اس طرح کے مسیج موصول ہوئے ہیں ۔

 

تاہم بتایا جاتا ہے کہ یہ ایمرجنسی الرٹ مسیج مرکزی حکومت کی جانب سے بھیجا جا رہا ہے جب ملک میں کسی قسم کی آفات آتی ہے تو لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے یہ بھیجا جائے گا۔ اور آج تجربہ کے لئے ملک بھر کے سیل فون صارفین کو یہ ایمرجنسی الرٹ مسیج بھیجا گیا ہے

 

اسی دوران تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو کے سیل فون پر یہ مسیج اس وقت موصول ہوا جب وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جب ان کے سیل فون پر ایمرجنسی الرٹ کا یہ سائرن بجنے لگا۔ وزیر موصوف اچانک اس سے چونک گئے۔اور منتظمین سے پوچھا کہ یہ کیا ہے فائر الارم کیا ہے؟ جس پر منتظمین نے مرکزی حکومت کے ایمرجنسی الرٹ میسج کے بارے میں بتایا تو انھوں نے اطمینان کی سانس لی اور میٹنگ جاری رکھی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button