جرائم و حادثات

حیدرآباد میں زہریلا کاروبار بے نقاب — سڑا چکن فروخت کرنے والا گرفتار، سینکڑوں کلو گوشت ضبط

حیدرآباد کے مشیرآباد کے باپوجی نگر علاقے میں واقع اے-1 فریش چکن مارٹ پر وارسی گوڑہ پولیس نے دھاوہ کرتے ہوئے تقریباً 610 کلو سڑا ہوا گوشت ضبط کرلیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دکان کا مالک شیخ شکیل خراب چکن فروخت کر رہا ہے،

 

جس پر کارروائی کرتے ہوئے دکان کی تلاشی لی گئی۔ جانچ کے دوران گوشت سے شدید بدبو آنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی پایا گیا کہ اسے انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں رکھا گیا تھا، جہاں چوہے اور بلیاں آزادانہ گھوم رہی تھیں۔

 

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دکان کا ٹریڈنگ لائسنس ایک سال قبل ہی ختم ہوچکا تھا، تاہم اس کے باوجود بغیر تجدید کے غیر قانونی طور پر کاروبار جاری رکھا جارہا تھا۔

 

پولیس نے ملزم شیخ شکیل کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button