جرائم و حادثات
ریگنگ کے الزام میں ایم بی بی ایس کے 7 طلبہ معطل – تلنگانہ کے کاکتیہ میڈیکل کالج میں واقعہ
تلنگانہ کے ورنگل میں واقع کاکتیہ میڈیکل کالج میں رَیگنگ کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے تھرڈ ایئر ایم بی بی ایس کے 7 طلبہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمین کو ہاسٹل سے نکال دیا گیا اور انہیں کالج سے چھ ماہ کے لیے معطل بھی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معاملے پر مٹو واڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ ماہ 29 تاریخ کو بوائز ہاسٹل میں پیش آیا، جہاں سینئر طلبہ نے جونیئر ایم بی بی ایس طلبہ کو مبینہ طور پر آدھا برہنہ کر کے گھٹنوں کے بل بٹھایا اور “وال چیئر” جیسی سزا دے کر رَیگنگ کی
۔ذرائع کے مطابق اس تنازعہ کی اصل وجہ واٹس ایپ چیٹنگ بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ جونیئر طلبہ نے میڈیکل کونسل اور متعلقہ حکام سے شکایت کی، جس کے بعد تحقیقات کر کے ذمہ دار طلبہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔



