تلنگانہ
نارائن پیٹ کی طالبہ عافیہ تبسم کی غیر معمولی کامیابی، انٹرمیڈیٹ میں 994 نمبرات حاصل کر لیے
نارائن پیٹ کی طالبہ کی غیر معمولی کامیابی، انٹرمیڈیٹ میں 994 نمبرات حاصل کر لیے
نارائن پیٹ میں انٹرمیڈیٹ نتائج کے موقع پر شاندار کارکردگی سامنے آئی ہے۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ امتحانات 2025-26 کے نتائج میں نارائن پیٹ کی رہائشی عافیہ تبسم نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے واگا دیوی کالج، محبوب نگر سے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں 1000 میں سے 994 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ ان کا ہال ٹکٹ نمبر 2656202021 ہے۔
واضح رہے کہ وہ جناب حبیب الرحمن صاحب تاچی کی دختر ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر اہل خانہ اور رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



