انٹر نیشنل

ایران کو 270 ارب ڈالر کا نقصان — جنگی حملوں نے معیشت ہلا کر رکھ دی

امریکی و اسرائیلی حملوں سے ایران کو بھاری نقصان، 270 ارب ڈالر کا تخمینہ

 

تہران — ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مجموعی جنگی نقصانات کا تخمینہ تقریباً 270 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو ہندوستانی کرنسی میں تقریبا 2لاکھ 50ہزار کروڑ روپے یوتے ہیں جسے حالیہ برسوں میں ہونے والے بڑے مالی نقصانات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

 

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں کے باعث نہ صرف عسکری تنصیبات بلکہ توانائی، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تیل و گیس کے مراکز، بجلی کی تنصیبات اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک متاثر ہونے سے معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ایران اس نقصان کے ازالے کے لئے مختلف سفارتی اور قانونی راستوں پر غور کر رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے کو اٹھانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تخمینہ درست ثابت ہوتا ہے تو اس کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

 

دوسری جانب عالمی مبصرین کا ماننا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور بار بار ہونے والی جھڑپوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر مالی اور انسانی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافہ اور امریکہ کی شمولیت نے خطے میں عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے، جبکہ سفارتی حل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button