جرائم و حادثات

انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ناکامی کا صدمہ: تلنگانہ میں 8 طلبہ کی خودکشی، 5 لڑکیاں شامل

تلنگانہ میں کل جاری ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر ریاست بھر میں کم از کم 8 طلبہ نے خودکشی کرلی، جس سے ان خاندانوں غم کی فضا پھیل گئی

 

۔تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد کے وارثی گوڑا میں 16سالہ کلیانی ، ناچارم میں 16سالہ لکشیا ، ضلع میدک کے ویلدرْتی منڈل کے منگلپرتی گاؤں میں 16سالہ سائی رام ، عادل ضلع کے اُٹنور میں 17سالہ سوجنیا ،میدک ضلع کے بھوت پور منڈل کے انناسگر گاؤں میں 17سالہ شراونی ، ضلع سوریہ پیٹ کے چندوپٹلہ گاؤں میں 17سالہ سوجنیا ،  کھمم ضلع کا 16 سالہ اکشنت اور ضلع رنگا ریڈی کے فاروق نگر گاؤں میں 16سالہ ابھیا یادو نے اپنی جان لے لی

 

خودکشی کرنے والوں میں 5لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہے ۔پولیس کے مطابق، ان تمام طلبہ نے انٹر نتائج میں ناکامی کے باعث ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button