ساڑی پسند نہیں آئی اور دلہن نے توڑ دی شادی

نئی د ہلی: دلہن نے اس لئے شادی سے انکار کر دیا کیوں کہ اسے دولہے والوں کی جانب سے لائی ہوئی ساڑی اسے پسند نہیں آئی ۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں میں پیش آیا جس کے بعد بارات کا معاملہ دونوں خاندانوں کے
جھگڑے تک جا پہنچا اور پولیس کو مداخلت کرنی پڑی جس کے بعد ریوتی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع گاؤں گائگھاٹ کے پنچ رکھی اماں کے مندر میں 11 تاریخ کو ہونے والی شادی رک گئی اور بارات واپس لوٹ گئی۔دلہن نکی نے
کہا کہ دولہے وشال گونڈ کی طرف سے لائی گئی ساڑی اسے پسند نہیں آئی اس لیے وہ شادی کی رسمیں آگے بڑھانے پر تیار نہیں ہوئی۔ اس بات پر دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے تکرار ہوئی اور پھر جھگڑا بڑھ گیا۔ ڈی ایس پی محمد
فہیم قریشی کے مطابق جھگڑے میں دولہے کے بھائی، ماں اور ایک دوسری خاتون زخمی ہوئے ہیں۔دلہن کے والد کی شکایت پر دولہے وشال سمیت اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



