جرائم و حادثات

لیڈیس ہاسٹل کے باتھ روم میں خاتون کی مشتبہ موت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: شہر کے علاقے میں ایک لیڈیس ہاسٹل کی چھت پر موجود باتھ روم سے ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع سے تعلق رکھنے والی اڈوپلی ہریتا (36) تقریباً 10

 

سال پہلے روزگار کے سلسلے میں حیدرآباد آئی تھیں۔ وہ خواتین کے لیے مہندی ڈیزائن ڈالنے کے علاوہ دیگر کام کرتی تھیں اور مدھورا نگر کے بھارتی لیڈیس ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔ ہریتا ہاسٹل کی عمارت کی چھت پر رہتی تھیں۔

 

متوفیہ کی ماں نے بتایا کہ ہریتا تھائرائیڈ اور موٹاپے کے مسائل سے متاثر تھیں اور تین دن پہلے ان کی طبیعت بھی خراب تھی۔ چہارشنبہ کی شام ہاسٹل کی مالک نے چھت پر موجود باتھ روم سے بدبو آنے وہاں رہنے والوں نے جا کر دیکھا تو

 

ہریتا کی نعش وہاں پڑی ہوئی تھی۔ اس کے بعد فوری طور پر مدھورا نگر پولیس کو اطلاع دی گئی۔پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ خاتون کے سر کے پچھلے حصے پر چوٹ کے نشانات پائے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق غالباً طبیعت

 

خراب ہونے کی وجہ سے وہ پھسل کر گر گئیں جس سے سر پر شدید چوٹ آئی اور ان کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ چونکہ چھت پر زیادہ لوگ نہیں آتے تھ، اس لیے کسی کو ان کی موت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا،اور یہ واقعہ دو

 

سے تین دن پہلے پیش آیا ہوگا۔پولیس نے اس مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ نعش کو جمعرات کے روز گاندھی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button