ریاست بھر میں 20 مئی تا 20جون پارٹی فلیگ فیسٹیول منایا جائے: کویتا
ٹی آر ایس کے فلیگ پیڈسٹل ماڈل کی باضابطہ نقاب کشائی
ریاست بھر میں 20 مئی تا 20جون پارٹی فلیگ فیسٹیول منایا جائے: کویتا
سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا (ٹی آر ایس) کلواکنٹلہ کویتا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر میں ایک ہی معیاری ماڈل کے مطابق یکساں فلیگ پیڈسٹلز (چبوترے) تعمیر کئے جا رہے ہیں۔فلیگ پیڈسٹل کے ماڈل کی باضابطہ نقاب کشائی بنجارہ ہلز میں واقع ٹی آر ایس دفتر میں ریاستی جنرل باڈی اجلاس کے موقع پر عمل میں آئی
۔تفصیلات کے مطابق فلیگ پیڈسٹل کی اونچائی تین فٹ اور چوڑائی دو فٹ مقرر کی گئی ہے۔ اس کی ساخت کے تحت پیڈسٹل کی بنیاد ایک فٹ اونچی ہوگی جبکہ بالائی حصہ دو فٹ اونچا ہوگا۔بالائی حصے کے رنگ اور ڈیزائن کے مطابق اسے پیلے رنگ میں تیار کیا جائے گا جس کے عین وسط میں نیلے رنگ میں تلنگانہ کا نقشہ ہوگا
اور اس نقشے کے اندر انگریزی میں "TRS” تحریر کیا جائے گا۔بنیاد کے رنگ اور ڈیزائن کے مطابق اسے سبز رنگ میں رکھا جائے گا جس کے وسط میں تلگو زبان میں "Telangana Rakshana Sena” تحریر کیا جائے گا۔کلواکنٹلہ کویتا نے ہدایت دی کہ پارٹی کارکنان اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارٹی پرچم کے رنگوں کے کوڈ دی گئی
ہدایات کے عین مطابق ہوں تاکہ ریاست بھر میں تمام پرچم اور پیڈسٹلز یکساں نظر آئیں۔کویتا نے کارکنان کو ہدایت دی کہ 20 مئی سے 20 جون تک ایک ماہ تک "فلیگ فیسٹیول” (پرچم تہوار) منایا جائے۔



