ایجوکیشن

اندار پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد میں ایجوکیشن ویک کی اختتامی تقریب

اندار پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد میں ایجوکیشن ویک کی اختتامی تقریب

حیدرآباد/ 17مئ(پریس نوٹ) پرنسپل پروفیسر چندرا مکھرجی صاحبہ کے بموجب ریاستی حکومت کے عظیم تعلیمی فکری اور عوامی منصوبہ” پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا ” کے تحت جاری 99 روزہ ایکشن پلان کے سلسلے میں کالج ہذا میں اختتامی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

 

جس میں مہمانِ خصوصی مرزا رحمت بیگ قادری صاحب( ایم ایل سی ) اور ظفر خان کارپوریٹر ملے پلی نے شرکت،کر کے اس تقریب کو رونق بخشی ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندارا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نے مہمانوں کا استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دئے مرزا رحمت بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کو قوم کی ترقی کی بنیاد قرار دیا

 

کالج کی جانب سے ائ کیو اے سی کورڈینتر اسیہ جبین جو اس پروگرام کی کنوینر ہیں اپنے خیالات کا اظہار کیا پرنسپل پروفیسر چندرا مکھرجی صاحبہ نے ہفتہ بھر جاری رہنے والی علمی، ادبی، ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ ان سرگرمیوں میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کی۔اپنے خطاب میں مرزا رحمت بیگ نے مزید کہا کہ طالبات کو نصیحت کی کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قوم کا معمار قرار دیا

 

۔ظفر خان کارپوریٹر ملے پلی نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طالبات کی ہمہ جہت ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔تقریب کے دوران مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

 

طالبات نے اس موقع پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں.آخر میں پرنسپل نے تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور طالبات کا شکریہ ادا کیا اور ایجوکیشن ویک کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین اساتذہ اکرام شریک طالبات معاون عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button