کاماریڈی میں 42.50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کا سرقہ کرنے والا بین الریاستی ہسٹری شیٹر ٹھاکر جگن سنگھ گرفتار

کاماریڈی میں 42.50 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کا سرقہ کرنے والا بین الریاستی ہسٹری شیٹر ٹھاکر جگن سنگھ گرفتار، عوام کے جان و مال کی حفاظت پولس کی ذمہ داری، ایک ماہ میں ، 42.50 لاکھ کی ریکارڈ ریکوری کاماریڈی پولس و سی سی ایس کا عظیم کارنامہ
145 گرام سونا، 5.700 کلو چاندی برآمد:” ایس پی راجیش چندرا کی پریس کانفرنس”
کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ) کاماریڈی شہر میں 42.50 لاکھ روپے مالیت کی بڑی چوری کے معاملے کو پولیس نے کامیابی سے حل کرلیا۔ ضلع کے M. Rajesh Chandra نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں متعدد وارداتوں میں ملوث بین الریاستی ہسٹری شیٹر “ڈی جے ڈینی” عرف ٹھاکر جگن سنگھ کو گرفتار کرکے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔
کیس کی تفصیلات:
وِدیا نگر کالونی کے سری سائی ریزیڈنسی اپارٹمنٹ میں رہنے والے بالاکرشنا 11 اپریل 2026 کو اپنی اہلیہ کے ساتھ علاج کی غرض سے حیدرآباد گئے تھے۔ اگلے دن واپس آنے پر فلیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا ملا اور گھر سے 333 گرام سونے کے زیورات، 10.290 کلو چاندی کے سامان اور ایک لاکھ روپے نقدی چوری ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔
پولیس کی کارروائی:
ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی مدھوسودھن کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔
ملزم، جو کریم نگر کا رہائشی ہے، چوری شدہ زیورات فروخت کرنے کے لیے حیدرآباد سے ممبئی جا رہا تھا۔ پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
برآمد شدہ سامان:
ملزم کے قبضے سے 145 گرام سونے کے زیورات اور 5.700 کلو چاندی کا سامان برآمد کیا گیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 42.50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
مجرمانہ ریکارڈ:
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں مجموعی طور پر 32 مقدمات درج ہیں، جن میں چوری، چین اسنیچنگ اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ اگر گھروں کو طویل عرصے تک بند رکھنا ہو تو پولیس کو اطلاع دیں، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور قیمتی اشیاء بینک لاکرز میں محفوظ رکھیں اس موقع پر مسروقہ سامان اور سارق کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کرنے پر ضلع ایس پی نے ڈی ایس پی مدھو سدن ٹاؤن سی آی نراہریسی سی ایس سی آی رامن سب انسپکٹر محمد عثمان کی ستائش کی اور عملے کو ریواڈز سے نوازا جنمیں عثمان کملاکر گنیش سرینواس اور دیگر شامل ہیں



