ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ایس آئی آر کیمپ کا آغاز

حیدرآباد، 18 مئی (راست) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تعاون سے ڈان ہائی اسکول، ملک پیٹ میں آج سے 22 مئی تک صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ایس آئی آر کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کیمپ سے اولیائے طلبہ اور مقامی عوام جن میں چنچل گوڑہ، اکبر باغ، سعید آباد، چھاؤنی، سلیم نگر اور قدیم ملک پیٹ کے مکین شامل ہیں، استفادہ کرتے ہوئے مجوزہ فہرستِ رائے دہندگان میں اپنے ناموں کی شمولیت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے ڈائرکٹر فضل الرحمن خرم نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون پر رکنِ اسمبلی ملک پیٹ جناب احمد بلالہ سے اظہارِ تشکر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
احمد بلالہ، فضل الرحمن خرم اور مقامی کارپوریٹر محمد عبدالسلام شاہد نے بھی مقامی عوام سے درخواست کی کہ وہ کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ناموں کی جانچ اور اندراج کو یقینی بنائیں۔




