جنرل نیوز
مسجد ہاشمی، سبھاش نگر، قطب اللہ پور میں عیدالاضحی کی نمازِ

الحمدللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجدِ ہاشمی میں عید الاضحیٰ کی نماز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ صبح 9:00 بجے ادا کی گئی۔
نمازِ عید حافظ و قاری *سید کبیر ہاشمی* صاحب نے پڑھائی، جبکہ خطبۂ عید میں امتِ مسلمہ کے لیے امن، بھائی چارہ اور خوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر مسجدِ ہاشمی کے متولی *سید رفیق ہاشمی صاحب* نے تمام اہلِ اسلام اور امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے *عید الاضحیٰ مبارک* پیش کی اور مسلمانوں سے اتحاد، محبت اور قربانی کے جذبے کو عام کرنے کی اپیل کی۔



