جرائم و حادثات

زہریلی شراب سے 12 افراد کی موت۔ مہاراشٹرا کے پونے میں واقعہ

ممبئی : ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 12 افراد کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ہڈپسر علاقے کے پاندھرے مالا خطے کا بتایا جا رہا ہے جہاں اموات کے بعد علاقے میں خوف اور بے چینی

 

کی فضا پھیل گئی۔ پولیس محکمہ آبکاری اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے جبکہ متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

مقامی لوگوں کے مطابق شراب پینے کے کچھ ہی وقت بعد متاثرین کی طبیعت بگڑنے لگی۔ انہیں الٹی شدید پیٹ درد اور دیگر علامات کی شکایت ہوئی، جس کے بعد انہیں مختلف ہاسپٹلس میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28

 

مئی کو دو افراد کی موت ہوئی تھی تاہم اگلے دن اموات کی تعداد بڑھ کر 12 تک پہنچ گئی۔علاقے کی رہائشی سنندا سابلے نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ہی بستی کے کئی افراد شامل ہیں۔ ان کے مطابق ایک ہی خاندان کے تین افراد

 

ارون، راہل اور یشونت بھی اس کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شراب پینے کے تقریباً دس منٹ بعد ہی متاثرین کو الٹی اور پیٹ درد کی شکایت شروع ہو گئی تھی۔ سنندا سابلے نے دعویٰ کیا کہ غیر قانونی طور پر

 

تیار کی جانے والی دیسی شراب کی فروخت پر فوری روک لگائی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button