Uncategorized

معین آباد میں ٹی آر ایس کی پرچم کشائی تقریب۔پارٹی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا کا خطاب

*کانگریس حکومت کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہنے کی عوام سے اپیل*

*اقلیتوں کی شمولیت سے پارٹی کو قوت اور حوصلہ ملا ہے۔ اتحاد ہی ہماری حقیقی طاقت*

*اقتدار میں آتے ہی جی او 111 ختم کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم*

معین آباد میں ٹی آر ایس کی پرچم کشائی تقریب۔پارٹی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا کا خطاب

 

معین آباد : تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے معین آباد میں ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی اور ان کی خدمات خراج عقیدت پیش کیا۔ کویتا نے ٹی آر ایس کا پرچم بھی لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کویتا نے معین آباد اور چیوڑلہ کے عوام سے کہا کہ تلنگانہ میں ایک نئی سیاسی طاقت کے طور پر ان کی جماعت ابھری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد تمام مسائل کے حل کی امید تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا اور ان ہی مقاصد کے حصول اور تلنگانہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے تلنگانہ رکشنا سینا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں فی ایکڑ زمین کی قیمت کروڑوں روپئے تک پہنچ چکی ہے اور اگر 120 دیہات سے متعلق جی او 111 کو ختم کیا جائے تو یہاں کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو اپنی زمین کا کچھ حصہ فروخت کرنے پر مناسب قیمت مل سکے گی۔

 

کویتا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں جی او 111 کو ختم کرنے کا وعدہ کرتی ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اسے نظر انداز کر دیتی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آنے کے بعد جی او 111 کو ضرور ختم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں کسان اور ریئل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ افراد موجود ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ "گمپو میستری” نے خود کو رئیل اسٹیٹ کا ماہر قرار دیا تھا لیکن اسی کاروبار کو نقصان پہنچایا اس لئے اس کے خلاف عوام کو جدوجہد کے لئے تیار ہونا ہوگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری شامل ہوئی ہے جس سے جماعت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

 

کویتا نے کہا کہ آپ کی شمولیت نے ہمیں نئی طاقت اور حوصلہ دیا ہے اور یہی اتحاد ہماری اصل قوت ہے۔انہوں نے گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھائی چارہ ہی ہماری پہچان ہے اور ہمیں ہر حال میں اسے قائم رکھنا ہے۔نفرت پھیلانے والی طاقتوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہ کر ہی ہر سازش کا جواب دیں گے۔ انہوں نےعید کی خوشیوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوام کی دعاؤں سے ہر دل روشن ہوگا اور ہر گھر میں خوشحالی آئے گی۔کویتا نے کہا کہ اس علاقہ کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچانے والوں کو مناسب جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام سے خواتین کی زندگیوں میں بہتری کی امید تھی

 

لیکن ایسا نہیں ہوا، اسی لئے انہوں نے خواتین کی فلاح کے لئے جماعت قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون اور بہن کی حیثیت سے وہ عوام کے مسائل سے واقف ہیں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا بھی ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آئے گی اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی ساتھ ہی بغیر کسی ضمانت کے 2 لاکھ سے 20 کروڑ روپئے تک کے قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button