کنگ کوہلی کا کمال، گجرات کو شکست دے کر آر سی بی دوسری بار چیمپئن

حیدراباد : آئی پی ایل 2026 کے فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 155 رنز تک محدود رہی، جس میں بھونیشور کمار نے 2 وکٹیں اور رسک دار سلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
156 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں آر سی بی کے اوپنرز وینکٹیش ائیر (32) اور ویرات کوہلی نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ کوہلی نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ گجرات کے کپتان شبھمن گل کی ٹیم بیٹنگ میں ناکامی کے باعث رنر اپ پر اکتفا کرنے پر مجبور ہو گئی۔
کوالیفائر-1 میں بھی گجرات کو شکست دینے والی آر سی بی نے فائنل میں بھی اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے چیمپئن ٹیم کا کردار ادا کیا اور آئی پی ایل 19 کے فاتح کا اعزاز حاصل کر لیا۔



