انٹرٹینمنٹ

40 سال کی عمر میں دوسری بار ماں بنیں گی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دوسری بار ماں باپ بننے والے ہیں۔ دیپیکا نے سوشل میڈیا پر ایک پیاری سی پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ اپنی بیٹی دعا کی

 

پیدائش کے ڈیڑھ سال بعد دوبارہ ماں بننے جا رہی ہیں، اور انہوں نے یہ خوشخبری بھی بیٹی کے ہاتھوں ہی شیئر کی ہے۔دیپیکا نے 19 اپریل کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکی بیٹی دعا اپنے باپ

 

رنویر کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ دعا کے ہاتھ میں پریگننسی کٹ نظر آ رہی ہے۔ تاہم اس تصویر میں نہ رنویر کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہے اور نہ ہی دعا کا مکمل چہرہ دکھائی دیتا ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں نظرِ بد سے

 

بچانے والے ایموجیز شامل کیے ہیں۔اب دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ کے کئی ستاروں اور مداحوں نے مبارکباد دی ہے۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلے ہی ایک بیٹی کے والدین ہیں۔ اس جوڑے نے 8 ستمبر 2024

 

کو اپنی بیٹی دعا کا استقبال کیا تھا جبکہ اس جوڑے کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی۔ دیپیکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا کی پیدائش کے بعد سے بڑے پردے سے دور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button