جنرل نیوز
ایس آئی آر اور ووٹر شناختی کارڈ سے متعلق عادل آباد میں سیوا فاونڈیشن کے زیر اہتمام سہ روزہ مفت شعور بیداری کیمپ

عادل اباد 5/جون۔بانی و صدر سیوا فاونڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایاکہ ملک بھر میں ایس آئی آر ووٹر شناختی کارڈس کا کام عنقریب شروع ہونیوالا ہے۔
چنانچہ اس کے تناظر میں سیوا فاونڈیشن عادل آباد کی جانب سے وارڈ نمبرات۔32،33،34 اور 36 کی عوام کیلئے 6/جون تا 8/جون اردو گھر شادی خانہ،پتلی باولی،مسعودنگر عادل آباد میں صبح 10 نے دن تا سہ پہر 30۔3 بجے تک مفت
،،شعور بیداری کیمپ،،کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔جہاں مکمل رہنمائی اور رہبری کی جاے گی۔اس موقع سے استفادہ کی اپیل کیگئی ہے۔



