نیشنل

کرناٹک اسمبلی ہال میں ہندوتوا کے نظریہ ساز ساورکرکی تصویرلگادی گئی

بنگلور:کرناٹک اسمبلی ہال میں ونائک دامودر ساورکر کی تصویر لگائے جانے کے بعد تنازعہ پید ا پیدا ہوگیا ہے۔ اس معاملے میں کانگریس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے پہلے حکومت کو سب کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔
کرناٹک کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار (ڈی کے شیوکمار) نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف گاندھی اور امبیڈکر کا احترام کرے گی۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈرمالویکا اویناش نے کہا کہ ساورکر ایک مثالی اور آزادی پسند تھےجنہیں ملک کو یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس حالیہ واقعات سے خوفزدہ ہے۔ ہندوستوا کے نظریہ ساز ساورکر کی تصویر اسپیکر کی کرسی کے بائیں جانب رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button