نیشنل

ممبئی میں بھاری ہورڈنگ گرنے سے 8 افراد ہلاک 64 زخمی

ممبئی _ 13 مئی ( اردولیکس ڈیسک)ممبئی میں تیز ہواؤں کی بارش کے دوران ایک بھاری ہورڈنگ کے گر جانے سے 8 افراد ہلاک اور 64 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پیر کی  شام تقریباً 4:30 بجے ممبئی کے گھاٹ کوپر میں پنت نگر میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے  پولیس گراؤنڈ پٹرول پمپ پر پیش آیا۔ جہاں تیز ہواؤں کے باعث 100 فٹ سے زیادہ لوہے کا بھارہ ہورڈنگ پٹرول پمپ کے چھت  پر گر پڑا۔

 

جس کے نتیجے میں  پمپ  پر پٹرول اور ڈیزل بھرانے کے لئے جمع افراد اس کے نیچے دب گئے۔جس آٹھ افراد ہلاک اور تقریباً 64 زخمی ہو گئے ہیں، جب کہ 100 سے زیادہ لوگ  پھنس جانے کا خدشہ ہے  بی ایم سی کے عملے نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ این ڈی آر ایف کے مطابق اب تک 67 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ بی ایم سی کے ایک اہلکار کے مطابق، زخمیوں کو سول باڈی کے زیر انتظام راجواڑی اسپتال لے جایا گیا ہے۔واقعہ کے فوراً بعد مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ متاثرہ افراد کو بچانا ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تمام زخمیوں کو مناسب طبی امداد ملے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ ممبئی میں اسی طرح کے تمام ہورڈنگز کا پتہ چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button