ایبولا وائرس: تین افریقی ملکوں کے مسافروں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی

کے این واصف
سعودی عرب نے براعظم افریقہ میں ایبولا وبا کے پھیلاو کے پیش نظر احتیاطی طبی اقدامات کے طور پر تین افریقی ملکوں سے آنے والے مسافروں کے مملکت میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ دیگر ممالک کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید عمل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایہ) نے بیان میں کہا کہ تین افریقی ممالک جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے سفر کرنے والے افراد کو اگلے نوٹس تک مملکت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی حکام ان افراد کے لیے ہر قسم کے انٹری ویزے بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مملکت آمد سے قبل 21 دن کے اندر تین ملکوں میں مقیم رہے یا کسی تیسرے ملک کے راستے سفر کرکے آر ہے ہوں۔“وقایہ” نے روانڈا، برونڈی، تنزانیہ، کانگو، برازاویل سے آنے والے مسافروں کے لیے سخت حفاظتی اقدمات کا اعلان کیا۔ ایبولا سے متاثرہ ان ملکوں سے آنے والے افراد ہیلتھ مانیٹرنگ کے ساتھ سرحد پر صحت کی جانچ کے اقدامات سے گزریں گے۔
“وقایہ”نے بتایا کہ 2019 کے بعد سے مملکت میں ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ایبولا وائرس 1967 میں جمہوریہ کانگو میں دریافت ہوا تھا۔



