ذائقے اور غذائیت سے بھرپور۔ سعودی عرب میں انگور کی پیداوار 128 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی

کے این واصف
سعودی عرب کے تصوّر کے ساتھ ہی عام طور سے صحرا، ریت اور چٹیل میدان ذہن میں آتے ہیں مگر مملکت کے کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں کی زمینیں زرخیر بھی ہیں جہان اب اجناس، پھل اور پھول وغیرہ وافر مقدار میں پیدا ہوتے ہیں۔
اس لیے موسمِ گرما کا آغاز ہوتے ہی مملکت کے مارکیٹیں مقامی پھلوں سے سجی دکھائی دینے لگی ہیں۔مقامی پھل ذائقے اور اعلی معیار کی وجہ سے مقبول ہیں۔سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت زراعت نے موسمی پھلوں کے بارے میں
آگاہی اور مارکیٹنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے “حلوہ بموسمھا” (مٹھاس کا موسم) کے عنوان سے انیشیٹیو کا آغاز بھی کیا ہے۔ مملکت میں مقامی انگور کی پیداوار 128 ہزار ٹن سے تجاوز کرچکی ہے جو اپنے ذائقے، غذائیت کے لیے مشہور ہے۔
انگور کی پیداوار کا موسم جولائی اور اگست میں عروج پر ہوتا ہے، جبکہ اس کی کاشت تبوک، قصیم، حائل، الجوف، مدینہ منورہ، عسیر اور طائف سمیت متعدد دیگر ریجنز میں کامیابی سے کی جا رہی ہے۔
حکومتی کی معاونت، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور بہتر کاشتکاری کے طریقوں کے باعث انگور کی پیداوار اور معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔



