اسپشل اسٹوری
جڑواں بھائیوں کی شادی جڑواں بہنوں سے – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں انوکھی تقریب نے سب کو حیران کر دیا

نظام آباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے آرمور منڈل کے مامڑ پلی گاوں سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائیوں ترون ریڈی اور سرینواس ریڈی کی شادی ضلع نرمل کے جڑواں بہنوں سپندنا اور سپورتی سے شاندار انداز میں انجام پائی۔
یہ منفرد شادی کی تقریب جمعرات کو ضلع نرمل کے صوفی نگر میں واقع ایک کنونشن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں رشتہ داروں اور معززین نے شرکت کی۔ جڑواں بھائیوں اور جڑواں بہنوں کی اس نایاب شادی نے تقریب کے شرکا کو بے حد متاثر کیا اور یہ تقریب علاقے میں موضوعِ گفتگو بن گئی۔




