کیا آپ اسنیپ چیٹ استعمال کر رہے ہیں؟ خبردار رہیں… لڑکیاں نشانہ، خنجر کی نوک پر برہنہ کرکے ویڈیو گرافی پھر بلیک میلنگ

حیدرآباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو نشانہ بنا کر بلیک میلنگ کرنے والے ایک خطرناک ملزم کو حیدرآباد کی گچی باولی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اسنیپ چیٹ (Snapchat) ایپ کے ذریعے معصوم خواتین سے
دوستی بڑھا کر انہیں اپنے جال میں پھنسانے والے ملزم نانی کو پولیس نے گرفتار کیا۔ملزم اپنی پہچان بنائی گئی خواتین کے اعتماد کا فائدہ اٹھا کر ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا اور پھر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
حال ہی میں اس نے گچی باولی کے ڈی ایل ایف کے سامنے واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں متاثرہ خاتون کو بلایا جہاں اس نے چاقو کی نوک پر اسے دھمکایا اور اس کی برہنہ ویڈیوس ریکارڈ کیں۔ بعد میں ان ویڈیوس کو سوشل میڈیا پر وائرل
کرنے کی دھمکی دے کر اس سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے بھی وصول کیے۔متاثرہ خاتون نے اس کے مسلسل ہراسانی سے تنگ آ کر گچی باولی پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے
سے چاقو اور دو موبائل فون برآمد کر لیے۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد سے دوستی کرتے وقت احتیاط برتیں۔



