آبنائے ہرمز کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، 14 سعودی شہری ہلاک

نئی دہلی: آبنائے ہرمز کے قریب ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا جس میں 14 سعودی شہری ہلاک ہوگئے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیج فارس کے مغربی ساحل پر واقع دنیا کی اہم ترین تیل
برآمدی تنصیبات میں سے ایک راس تنورہ میں سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے
سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تقریباً چار ماہ تک راس تنورہ کی سرگرمیاں متاثر رہی تھیں۔ تاہم دنیا کے سب سے بڑے خام تیل برآمدی ٹرمینل راس تنورہ سے سعودی آرامکو نے
جمعہ کے روز دوبارہ خام تیل کی لوڈنگ کا عمل شروع کیا تھا۔ تیل کی ترسیل بحال ہونے کے صرف دو دن بعد یہ حادثہ پیش آیا جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔وزارتِ توانائی نے ایک بیان میں کہا "سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار (28 جون)
کی صبح تقریباً 6 بجے راس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد شہید ہو گئے اور وہ سب سعودی شہری تھے۔”بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کی اصل وجہ ابھی
معلوم نہیں ہو سکی ہے اور متعلقہ اداروں کی موجودگی میں مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔



