علمی وادبی خدمات _ڈاکٹر آمینہ بیگم کو جیا پردا کے ہاتھوں ایوارڈ

حیدرآباد 28 جون- (اردو لیکس) ڈاکٹر آمینہ بیگم لکچرر شعبہ تاریخ کو pride of Southern India کا Academic Excellence Award in Education علمی وادبی خدمات کے صلہ میں محترمہ جیا پرادہ سابقہ رکن راجیہ سبھا و مشہور اداکارہ کے ہاتھوں حیدرآباد کی دی پارک ہوٹل میں عطا کیا گیا۔
ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج کے شعبہ تاریخ کی لکچرر جو اردو دوست علم نواز ایک مورخ ہیں آپ کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر آمینہ بیگم ضلع محبوب نگر کی متو طن ہیں۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ نیوٹن اسکول سے اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم سے میٹرک کیا۔ گورنمنٹ گرلز جو نیر کالج سے انٹر اور MVS گورنمنٹ ڈگری کالج سے ڈگری کی سند حاصل کی۔
بی۔ ایڈ B.Ed ,M.Edالمدینہ کالج آف ایجو کیشن سالم نگر ،محبوب نگر سے کیا۔پی۔جی۔اور P.HD.کی سند مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے حاصل کیا۔آپ نے کئی مقالہ بین الاقوامی کانفر نس اور کئی تحقیقی پیپر سمینار کانفرنس میں پڑھ چکی ہہں۔ آپ کے کئی مضامین بھی مختلف رسا لوں اور جرنل میں شائع ہو چکے ہیں۔آپ کی ابتدا سے اعلی تعلیم بہ زبان اردو ہوئی ہے۔
آپ طلبا ء کی تعلیمی و شخصیت سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں ہیں۔ان کی رہبری و سر پرستی کرتی ہیں۔ حاجت مند طالبات کی امداد کرتے ہویے ان کے تعلیمی سفر کو جاری رکھتی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ کئی فارغ التحصیل طا لبات کو اعلی تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے مالی امداد بھی کرتی ہیں۔ملک وقوم کی ترقی تعلیم میں ہی مضمر ہے۔ طلبا کو علم کے زیور سے آرستہ کر کے انہیں مستقبل میں سرخ ہونے کے قابل بناتی ہیں۔
گزشتہ سال بھی ڈاکٹر آمینہ بیگم کو دو بین الا قوامی ایوارڈ سے نوازاجا چکاہے ۔اس طرح ڈاکٹر آمینہ بیگم لکچرر شعبہ تاریخ نے اپنےوالدین، کالج محبوب نگر اور تلنگانہ کا نام فخر سے اونچا کیا ہے۔ڈاکٹر آمینہ بیگم کوپرو فیسر وی راجندر پرساد پر نسپل ین ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج براے اناٹ نے مبارکباد پیش کی
اور دیگر اساتذہ اکرام اور والدین بھائی بہن سب نے نیک خواہشات کی تمناکی اور صمیم قلب سے مبارک باد پیش کی۔



