فلپ کارٹ کی GOAT سیل میں آئی فون 17 سیریس پر بھاری چھوٹ

میموری چِپس کی ممکنہ قلت کے باعث آنے والے دنوں میں آئی فون کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اس لیے ماہرین کے مطابق یہ سیل صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو سکتی ہے۔
نئی دہلی:مشہور ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ نے اپنی GOAT سیل کے موقع پر آئی فونس پر زبردست رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ خاص طور پر آئی فون 17 پر 12 ہزار روپے تک جبکہ آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس پر 22 ہزار روپے تک کی چھوٹ دی جا رہی ہے
چونکہ آئی فونز کے علاوہ ایپل کی دیگر مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بڑھ چکی ہیں اور میموری چِپس کی کمی کے باعث مستقبل میں آئی فون کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس لیے صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیل خریداروں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔
GOAT سیل کے دوران:
آئی فون 17 کی قیمت 82,900 روپے سے کم ہو کر 70,900 روپے ہو جائے گی۔
آئی فون 17 پرو کی قیمت 1,34,900 روپے سے کم ہو کر 1,12,900 روپے رہ جائے گی۔
آئی فون 17 پرو میکس کی قیمت 1,49,900 روپے سے کم ہو کر 1,27,900 روپے ہو جائے گی۔اس کے علاوہ نو کاسٹ EMI اور ایکسچینج آفرس بھی دستیاب ہوں گے جس سے صارفین مزید کم قیمت پر فون خرید سکیں گے۔
یہ سیل 4 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ فلپ کارٹ پلس اور بلیک ممبرس کو 24 گھنٹے پہلے خریداری کی سہولت دی جائے گی۔بینک آف بڑودہ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ایس بی سی کے کارڈس سے ادائیگی کرنے پر 10 فیصد تک اضافی بینک ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اپنی پرائم ڈے سیل میں سیمسنگ گلیکسی S25 الٹرا 5G (12GB + 256GB) پر بھی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
1,29,999 روپے کی ابتدائی قیمت والا یہ اسمارٹ فون 90 ہزار روپے سے کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔ یہ آفر 4 سے 6 جولائی تک جاری رہنے والی پرائم ڈے سیل میں دستیاب ہوگی جبکہ ایکسس بینک اور ایس بی آئی کریڈٹ کارڈز سے ادائیگی پر 10 فیصد اضافی بینک ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔

ضروری نوٹ: صرف ای کامرس کی حقیقی ویب سائیٹس سے مکمل تصدیق کے بعد ہی خریداری کریں، سوشل میڈیا کے کم قیمت کے اشتہارات دیکھ کر دھوکہ بازوں کے ہاتھوں دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں کیونکہ سائبر دھوکہ باز ایسے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو ٹھگ لینے کی کوشش میں رہتے ہیں۔



