Uncategorized
محبت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو ہراسانی۔ حیدرآباد میں ہوم گارڈ کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: چکڑ پلی ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ہوم گارڈ کے خلاف شادی شدہ خاتون کو محبت کے نام پر ہراساں کرنے کے الزام میں چیتنیہ پوری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرواتے
ہوئے الزام لگایا کہ ہوم گارڈ اسے مسلسل ہراساں کر رہا تھا اور دھمکی دے رہا تھا کہ اگر اس کی بات نہ مانی گئی تو وہ اس کی نجی تصاویر اور ویڈیوس عام کر دے گا۔شکایت کی بنیاد پر چیتنیہ پوری پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات
شروع کر دی ہیں۔ پولیس خاتون کی شکایت میں بیان کیے گئے نکات کا جائزہ لے رہی ہے اور متعلقہ شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہوم گارڈ کے
خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔


