تلنگانہ
پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل دل کا دورہ پڑنے سے فوت۔ تلنگانہ کے ضلع میدک میں واقعہ
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی کے دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل کا دل کا دورہ پڑنے سے دیہانت ہوگیا۔ حویلی گھن پور پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دینے والے رمیش آج
ڈیوٹی کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اسٹیشن میں ہی گر پڑے۔ساتھی اہلکاروں اور افسران نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکے تھے جس کی پولیس
حکام نے تصدیق کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران فوری طور پر میدک کے سرکاری ایریا اسپتال پہنچ گئے۔



